یہ اور بات ہے، تجھ سے گلا نہیں کرتے

browse cricket leagues

  • پی ایس ایل
  • آئی پی ایل
  • بی پی ایل
  • بی پی ایل
  • سی پی ایل
  • ایل پی ایل

browse sports

  • کرکٹ
  • فٹ بال
  • ہاکی
  • ٹینس
  • ٹیبل ٹینس
  • سکواش
  • باکسنگ
  • والی بال
  • بیڈمنٹن

Browse Pakistan News

  • لاہور
  • کراچی
  • اسلام آباد
  • ملتان
  • فیصل آباد
  • راولپنڈی
  • گجرانوالہ
  • پشاور
  • حیدر آباد

Browse International News

یہ اور بات ہے، تجھ سے گلا نہیں کرتے

یہ اور بات ہے، تجھ سے گلا نہیں کرتے
جو زخم تو نے دیے ہیں، بھرا نہیں کرتے

ہزار جال لیے گھومتی پھرتی دنیا
تیرے اسیر کسی کے ہوا نہیں کرتے

یہ آنکھوں کی طرح دیکھ بھال چاہتے ہیں
کہ دل بھی ٹوٹیں تو پھر سے جڑا نہیں کرتے

وفا کی آتش، سخن کا تپاک دو ان کو
دلوں کے چاک رفُو سے سِلا نہیں کرتے

جہاں ہو پیار، غلط فہمیاں بھی ہوتی ہیں
سو بات بات پہ یوں دل برا نہیں کرتے

ہمیں ہماری اناں تباہ کر دیں گی
مکالمے کا اگر سلسلہ نہیں کرتے

جو ہم پہ گزری ہے جاناں، وہ تم پہ بھی گزرے
جو دل بھی چاہے تو ایسی دعا نہیں کرتے

ہر ایک دعا کے مقدر میں کب حضوری ہے
تمام گھنچے تو “امجد” کھلا نہیں کرتے

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔