حمیرا کا فلیٹ مالک سے تنازع کب اور کیوں شروع ہوا؟تفصیلات منظر عام پر

browse cricket leagues

  • پی ایس ایل
  • آئی پی ایل
  • بی پی ایل
  • بی پی ایل
  • سی پی ایل
  • ایل پی ایل

browse sports

  • کرکٹ
  • فٹ بال
  • ہاکی
  • ٹینس
  • ٹیبل ٹینس
  • سکواش
  • باکسنگ
  • والی بال
  • بیڈمنٹن

Browse Pakistan News

  • لاہور
  • کراچی
  • اسلام آباد
  • ملتان
  • فیصل آباد
  • راولپنڈی
  • گجرانوالہ
  • پشاور
  • حیدر آباد

حمیرا کا فلیٹ مالک سے تنازع کب اور کیوں شروع ہوا؟تفصیلات منظر عام پر

کراچی (23 جولائی 2025): اداکارہ حمیرا اصغر اور ان کے ڈیفنس فیز 6 والے کرائے کے فلیٹ کے مالک کے درمیان تنازعہ دسمبر 2018 سے شروع ہوا، جب 20 دسمبر 2018 کو دونوں فریقین کے درمیان ایک سالہ کرائے کا معاہدہ طے پایا۔ معاہدے کے مطابق کرایہ ہر سال 10 فیصد اضافے کے ساتھ واجب الادا تھا، مگر حمیرا نے یہ اضافی رقم ادا نہ کی۔

مالکِ مکان کے مطابق 2019 اور 2020 میں 40 ہزار روپے کی ادائیگی نہ ہونے پر 3 جون 2021 کو پہلا اور 17 جون 2021 کو دوسرا نوٹس بھیجا گیا۔ واجبات بڑھتے رہے اور 2024 تک حمیرا پر 5 لاکھ 35 ہزار 84 روپے بقایا ہو گئے۔ متعدد عدالتی نوٹسز کے باوجود جواب نہ آنے پر 21 ستمبر 2023 کو عدالت نے فلیٹ خالی کرنے کا فیصلہ دیا اور 26 مارچ 2025 کو عمل درآمد کا حکم جاری ہوا۔

آخرکار 8 جولائی 2025 کو بیلف فلیٹ خالی کرانے پہنچا تو اندر سے حمیرا کی لاش ملی؛ وہ سات سال سے اسی فلیٹ میں اکیلی مقیم تھیں۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔