بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ایک اور تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے سابق بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا ایک شاندار ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ویرات کوہلی انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 28 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔انہوں نے یہ سنگ میل اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں اپنی 93 رنز کی شاندار اننگز کے دوران عبور کیا۔ ویرات کوہلی کو یہ کارنامہ انجام دینے میں کل 624 انٹرنیشنل اننگز لگیں، جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے یہی کام کرنے میں 644 اننگز کھیلی تھیں۔
نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 300 رنز بنائے۔ڈیرل مچل نے 84 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔جواب میں بھارت نے ویرات کوہلی (93 رنز) اور شبمن گل (نصف سنچری) کی مدد سے ہدف 49 اوورز میں 4 وکٹوں سے پورا کر لیا۔بھارت نے 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔