امریکی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل میں ظاہر جعفر سے ملاقات

browse cricket leagues

  • پی ایس ایل
  • آئی پی ایل
  • بی پی ایل
  • بی پی ایل
  • سی پی ایل
  • ایل پی ایل

browse sports

  • کرکٹ
  • فٹ بال
  • ہاکی
  • ٹینس
  • ٹیبل ٹینس
  • سکواش
  • باکسنگ
  • والی بال
  • بیڈمنٹن

Browse Pakistan News

  • لاہور
  • کراچی
  • اسلام آباد
  • ملتان
  • فیصل آباد
  • راولپنڈی
  • گجرانوالہ
  • پشاور
  • حیدر آباد

امریکی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل میں ظاہر جعفر سے ملاقات

راولپنڈی (کورٹ رپورٹر): امریکی سفارتخانے کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے اڈیالہ جیل میں نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات سفارتی سطح پر باقاعدہ اجازت کے بعد عمل میں لائی گئی، جس کا مقصد قونصلر رسائی فراہم کرنا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وفد میں دو قونصلر اہلکار شامل تھے جنہوں نے ظاہر جعفر کی قانونی اور طبی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی، جس کے دوران وفد نے جیل حکام سے بھی انتظامات کے حوالے سے گفتگو کی۔

جیل ذرائع کے مطابق، ملاقات وزارتِ داخلہ اور دفترِ خارجہ کی منظوری سے کروائی گئی۔ ملاقات کے بعد وفد نے کوئی میڈیا گفتگو نہیں کی اور خاموشی سے واپس روانہ ہوگیا۔

واضح رہے کہ ظاہر جعفر کو نور مقدم کے بہیمانہ قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی جاچکی ہے اور وہ اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہے۔ کیس کا فیصلہ 2022 میں سنایا گیا تھا جبکہ اپیلیں تاحال عدالت میں زیرِ سماعت ہیں۔

قانونی ماہرین کے مطابق، غیر ملکی شہریوں کو قونصلر رسائی دینا بین الاقوامی قانون کے تحت ہر ملک کی ذمہ داری ہے۔ اس لیے امریکی سفارتخانے کی ملاقات ویانا کنونشن کے تحت معمول کا عمل قرار دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین پوسٹ ....

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔