لاہور، 17 جولائی 2025 – صبح سویرے اکبری منڈی کے علاقے خرادیہ میں ایک خستہ حال مکان کی چھت اچانک زمین بوس ہو گئی۔ ملبے تلے دب کر 55 سالہ خاتون ثمینہ بی بی، دو سالہ بچہ رجب علی اور 22 سالہ نوجوان حسن جاں بحق ہو گئے ۔
ریسکیو 1122 اور پولیس کی بھاری نفری فوری موقع پر پہنچی اور ملبہ ہٹا کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ حکام کے مطابق عمارت کی حالت خراب تھی اور بارش نے کمزور سٹرکچر کو مزید نقصان پہنچایا ۔
ریسکیو 1122 اور پولیس کی بھاری نفری فوری موقع پر پہنچی اور ملبہ ہٹا کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ حکام کے مطابق عمارت کی حالت خراب تھی اور بارش نے کمزور سٹرکچر کو مزید نقصان پہنچایا ۔
متاثرہ خاندان کو عبوری رہائش اور امدادی رقم دینے کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔
حوالہ: ایکسپریس اردو، 17 جولائی 2025