ڈاگ فائٹ کیا ہے؟
فضا میں ہونے والی جنگی طیاروں کی لڑائی کو “ڈاگ فائٹ” کہا جاتا ہے۔ اب تک کی سب سے لمبی ڈاگ فائٹ جنگ عظیم دوئم میں ہوئی تھی جو تقریباً 52 منٹ تک چلی تھی مگر اب حالیہ پاک بھارت کی کشیدگی میں پاکستان اور انڈیا کی فضائیہ کے درمیان ہونے والی ڈاگ فائٹ کو تاریخ کی سب سے لمبی چلنے والی ڈاگ فائٹ قرار دیا جارہا ہے جو کہ تقریباً ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔ اس ڈاگ فائٹ کی تفصیل میں جانے سے پہلے میں آپ کو تھوڑاسا ماضی میں لے جانا چاہتا ہوں۔
2019 کی ہزیمت اور بھارتی ردعمل
2019ء میں پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں مِگ طیاروں کی تباہی اور ابھینندن کی گرفتاری نے بھارت کو ساری دنیا میں شرمسار کردیا تھا۔ بھارت کو تب بہت زیادہ ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
بھارتی دفاعی تجزیہ کاروں کا دباؤ
تب بھارت میں یہ بات بہت زور شور سے اٹھائی گئی تھی کہ پاکستان کے پاس F-16 اور JF-17 تھنڈر جیسے جدید طیارے موجود ہیں جبکہ بھارت ابھی بھی MIG-29 جیسے 40 سال پرانے جہاز اڑا رہا ہے جنہیں Flying Coffin یعنی اڑتے ہوئے تابوت کہا جاتا ہے۔
رافیل کی ضرورت اور مودی کا بیان
تب بھارت میں دفاعی تجزیہ نگاروں اور سابقہ فوجی افسران نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا بھارتی فضائیہ کو پاکستان کی طرح جدید بنایاجائے اور شاید یہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے دباؤ ہی تھا کہ ایک تقریب میں مودی کو کہنا پڑا تھا کہ اگر رافیل ہوتا تو یہ سب نا ہوتا۔
رافیل، F-35 اور امریکہ کا انکار
رافیل 4.5 جنریشن کا طیارہ ہے جو دنیا میں دوسرا جدید ترین طیارہ تصور کیا جاتا ہے جبکہ پہلے نمبر پر امریکہ کا F-35 طیارہ ہے جوکہ 5th جنریشن طیارہ ہے۔
امریکہ کی طرف سے انکار
بھارت نے پہلے امریکہ سے F-35 طیارہ خریدنے کی بات کی تھی تو امریکہ نے یہ کہہ کر منع کردیا تھا کہ آپ کے پائلٹس اس قابل نہیں کہ انہیں F-35 جیسا جدید طیارہ فراہم کیا جاسکے۔
بھارت، فرانس، روس اور اسرائیل سے معاہدے
فرانس سے رافیل کا معاہدہ
امریکہ سے انکار سننے کے بعد بھارت نے فرانس سے رافیل طیارے خریدنے کی بات کی اور یوں بھارت اور فرانس میں 36 طیاروں کا معاہدہ طے پاگیا۔
روس سے S-400 خریداری
فرانس سے طیارے لینے کے بعد اب باری تھی ایئر ڈیفنس کو مظبوط کرنے کی۔ بھارت نے روس سے منہ مانگے داموں اب تک کا سب سے جدید دفاعی نظام S-400 خریدا۔
اسرائیل سے جدید ڈرونز
جدید طیاروں اور ایئر ڈیفنس سسٹم کے بعد بھارت اسرائیل کے پاس گیا اور اُس سے اب تک کے سب سے جدید ڈرونز خریدنے کا معاہدہ کیا۔
بھارتی فضائی تیاری 2019 تا 2025
2019ء سے لیکر 2025ء تک بھارت نے پاکستان پر اپنی فضائی برتری ثابت کرنے کیلئے ساری دنیا کی جدید ٹیکنالوجی خرید ڈالی۔
پاکستان کی دفاعی تیاری
J-10C اور PL-15 میزائل
پاکستان نے اس سارے عرصے میں چین سے J-10C طیارے اور PL-15 میزائل خرید لیئے۔
سب سے لمبی ڈاگ فائٹ کی شروعات
بھارتی حملے کا آغاز
بھارت کے تقریباً 80 کے قریب جنگی جہازوں نے پاکستان کی طرف اڑان بھری۔
PL-15 کی طاقت
پاکستانی فضائیہ نے چین کی مدد سے PL-15 میزائلوں کو سیٹلائٹ سے Connect کر رکھا تھا۔ PL-15 کی رفتار آواز کی رفتار سے 5 گنا زیادہ ہے اور یہ 200 کلومیٹر دور سے نشانہ بنا سکتا ہے۔
بھارتی پائلٹس کا ردعمل
PL-15 میزائل صرف 8 سیکنڈز میں 50 کلومیٹر طے کرتا ہے، جس کا مطلب ہے بھارتی پائلٹس کے پاس ردعمل کا کوئی وقت نہیں تھا۔
بھارتی طیاروں کی تباہی
پاکستان نے بھارتی طیاروں کو بھارتی حدود میں ہی نشانہ بنانا شروع کردیا تھا اس لیے بھارتی طیاروں کا ملبہ انڈین پنجاب اور جموں کشمیر میں گرا۔
بھارتی فضائیہ کی پسپائی
طیارے پیچھے ہٹانا
بھارت نے اپنے تمام طیارے پاکستانی سرحد سے 300 کلومیٹر دور پارک کردیئے۔
اسرائیلی ڈرون حملے
اگلے دو دن بھارت نے اپنی شرمندگی چھپانے کیلئے پاکستان پر اسرائیلی ڈرونز مارے: پہلے دن 30، دوسرے دن 48۔
پاکستان کا بڑا جوابی حملہ
10 مئی کی صبح کا حملہ
پاکستان نے بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت پر 600 ڈرونز اور 100 میزائل داغ دیئے۔
اہم اہداف کی تباہی
تمام ایئر سٹرپس تباہ
جموں کشمیر میں ہیڈکوارٹر اڑا دیا
ادھم پور میں میزائل ذخیرہ تباہ
دہلی میں پاکستانی ڈرونز گرے
سائبر حملے
پاکستان نے بھارت پر سائبر حملہ کرکے:
ایئر لائنز کا ڈیٹا اڑا دیا
گرڈ اسٹیشن غیر فعال کیے
ٹرینوں کا نظام جام کر دیا
بھارت میں خوف و ہراس
بھارتی فضائیہ کا مورال ڈاؤن
بھارتی فضائیہ کہیں نظر نہیں آرہی تھی، تمام بھارتی آسمان پاکستان کے لیے کھلا تھا۔
S-400 کی تباہی اور بھارتی سرحد میں دراندازی
پاکستانی طیاروں نے اندر گھس کر S-400 بھی تباہ کردیا۔
بھارتی فوج کی درخواست برائے جنگ بندی
بھارتی پریس کانفرنس
بھارتی فوج نے صبح 10 بجے پریس کانفرنس میں کشیدگی ختم کرنے کی اپیل کی۔
عالمی ثالثی کی کوششیں
بھارت نے دبئی، سعودی عرب، ترکی سے مدد مانگی
چین نے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا
بھارت نے امریکہ سے رابطہ کیا
ٹرمپ نے زبردستی جنگ بندی کروائی
بھارت کی یکطرفہ جنگ بندی
بھارتی اعتراف شکست
شام 5 بجے بھارت نے خود ہی جنگ بندی کا اعلان کردیا، پاکستان نے رات 11 بجے۔
کھویا ہوا موقع
کشمیر کا موقع ہاتھ سے نکل گیا
اگر پاکستان صرف 24 گھنٹے مزید آگے بڑھتا تو بھارت سیاچن اور پنجاب بھی چھوڑ کر بھاگ جاتا، مگر ہم نے یہ موقع گنوا دیا۔
بھارت کی شرمندگی اور عالمی ردعمل
اب بھارت کی فضائیہ کا مورال انتہائی کم ہے، کوئی ملک شاید اب بھارت کو جہاز بیچنے پر آمادہ نہ ہو۔
ممکنہ دھوکہ: جنگ بندی یا نئی تیاری؟
یہ جنگ بندی شاید صرف ایک موقع ہے تاکہ بھارت دوبارہ مکمل تیاری کے ساتھ حملہ کرسکے۔
تحریر: محمد سعید ارشد