ٹی20 ورلڈکپ، بھارت کو بڑا دھچکا، ابھیشیک شرما مشکوک

browse cricket leagues

  • پی ایس ایل
  • آئی پی ایل
  • بی پی ایل
  • بی پی ایل
  • سی پی ایل
  • ایل پی ایل

browse sports

  • کرکٹ
  • فٹ بال
  • ہاکی
  • ٹینس
  • ٹیبل ٹینس
  • سکواش
  • باکسنگ
  • والی بال
  • بیڈمنٹن

Browse Pakistan News

  • لاہور
  • کراچی
  • اسلام آباد
  • ملتان
  • فیصل آباد
  • راولپنڈی
  • گجرانوالہ
  • پشاور
  • حیدر آباد

ٹی20 ورلڈکپ، بھارت کو بڑا دھچکا، ابھیشیک شرما مشکوک

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کو پاکستان کے خلاف 15 فروری کو ہونے والے اہم میچ سے قبل ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔ بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما معدے کے شدید انفیکشن کے باعث مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو سکے اور ان کی اس میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، 6 فروری کو ممبئی میں نیٹ سیشن کے بعد کھانے کی وجہ سے ان کی طبیعت خراب ہوئی تھی۔ اگلے دن امریکہ کے خلاف میچ میں ان کی حالت مزید بگڑی، جہاں وہ پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد وہ ٹیم کے ساتھ نمیبیا کے خلاف میچ کے لیے نئی دہلی گئے، لیکن وہاں معدے میں انفیکشن کی وجہ سے ان کی طبیعت مزید بگڑنے پر انہیں اسپتال داخل کرانا پڑا۔ جمعرات کو نمیبیا کے خلاف میچ سے قبل تو وہ اسپتال سے ڈسچارج تو ہو گئے لیکن انہیں پھر بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس کے موقع پر واضح کیا کہ ابھیشیک مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہیں اور ایک یا دو میچز نہیں کھیلیں گے۔ توقع کی جا رہی تھی کہ وہ پاکستان کے خلاف میچ تک فٹ ہو جائیں گے، لیکن کپتان کے بیان کے بعد اب یہ امکان مشکوک نظر آتا ہے۔

تازہ ترین پوسٹ ....

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔