آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 18ویں گروپ میچ میں بھارتی ٹیم نے نمیبیا کو 93 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر اپنی دھاک بٹھا دی۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کھیلے گئے اس میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز کا بھاری اسکور کھڑا کیا۔ ایشان کشن نے 61 اور ہاردک پانڈیا نے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ تلک ورما 25 اور کپتان سوریا کمار یادیو 12 رنز بنا سکے۔ نمیبیا کی جانب سے جیراڈ ایرسمس نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ بین شیکونگو نے ایک وکٹ حاصل کی۔
210 رنز کے بھاری ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی پوری ٹیم 18.2 اوورز میں صرف 116 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ لورین اسٹین کیمپ 29، جین فرائیلنک 22 اور کپتان ایرسمس 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی نے 3، اکشر پٹیل اور ہاردک پانڈیا نے 2،2 جبکہ ارشدیپ سنگھ اور جسپریت بمراہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔