بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنا درست فیصلہ، شاہد آفریدی

browse cricket leagues

  • پی ایس ایل
  • آئی پی ایل
  • بی پی ایل
  • بی پی ایل
  • سی پی ایل
  • ایل پی ایل

browse sports

  • کرکٹ
  • فٹ بال
  • ہاکی
  • ٹینس
  • ٹیبل ٹینس
  • سکواش
  • باکسنگ
  • والی بال
  • بیڈمنٹن

Browse Pakistan News

  • لاہور
  • کراچی
  • اسلام آباد
  • ملتان
  • فیصل آباد
  • راولپنڈی
  • گجرانوالہ
  • پشاور
  • حیدر آباد

بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنا درست فیصلہ، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے حکومت پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کی واضح طور پر حمایت کی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ افسوسناک ضرور ہے، لیکن وہ اس معاملے میں اپنی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آفریدی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ان کا ہمیشہ سے یہ یقین رہا ہے کہ جب سیاست کے دروازے بند ہوتے ہیں تو کرکٹ دروازے کھول سکتی ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت آئی سی سی کے لیے ایک امتحان ہے کہ وہ محض بیان بازی کی بجائے اپنے فیصلوں سے ثابت کرے کہ وہ ایک غیر جانبدار، خودمختار اور تمام رکن ممالک کے ساتھ منصفانہ رویہ رکھنے والا بورڈ ہے۔

واضح رہے کہ یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا ہے جب بنگلہ دیش نے بھارت میں عدم تحفظ کے خدشات کی بنیاد پر آئی سی سی سے اپنے تمام میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی، جسے آئی سی سی نے مسترد کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کو ٹورنامنٹ میں شامل کر لیا تھا۔ اس کے بعد حکومت پاکستان نے بنگلہ دیش سے اظہار یکجہتی کے طور پر 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تازہ ترین پوسٹ ....

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔