آج ملک بھر میں شبِ برات کا مقدس موقع عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ یہ شعبان کی پندرہویں رات ہے جسے قرآن پاک میں لیلۃ المبارکہ بھی کہا گیا ہے۔ مساجد اور گھروں میں خصوصی عبادات، نوافل، تلاوت اور دعاؤں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ علمائے کرام کے مطابق یہ رحمتوں، برکتوں اور بخشش کی رات ہے جس میں بندوں کے لیے توبہ کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ راغب نعیمی کا کہنا ہے کہ حدیث مبارکہ کے مطابق اس رات میں عبادت و قیام اور دن کو روزہ رکھنے کی خاص فضیلت ہے۔ یہ وہ رات ہے جس میں اللہ تعالیٰ کے حکم سے بندوں کے سال بھر کے رزق اور دیگر اہم فیصلے بھی لکھے جاتے ہیں۔ اس موقع پر عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس رات کو عبادت اور استغفار میں گزار کر اللہ کی رحمت اور بخشش کے حقدار بنیں۔
ملک بھر میں شبِ برات عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے
تازہ ترین خبریں
browse cricket leagues
-
پی ایس ایل
-
آئی پی ایل
-
بی پی ایل
-
بی پی ایل
-
سی پی ایل
-
ایل پی ایل
browse sports
-
کرکٹ
-
فٹ بال
-
ہاکی
-
ٹینس
-
ٹیبل ٹینس
-
سکواش
-
باکسنگ
-
والی بال
-
بیڈمنٹن
Browse Pakistan News
-
لاہور
-
کراچی
-
اسلام آباد
-
ملتان
-
فیصل آباد
-
راولپنڈی
-
گجرانوالہ
-
پشاور
-
حیدر آباد
Browse International News
ملک بھر میں شبِ برات عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے
-
انیس الرحمن