سعودی حکومت نے عمرہ زائرین پر نئی پابندی عائد کردی

browse cricket leagues

  • پی ایس ایل
  • آئی پی ایل
  • بی پی ایل
  • بی پی ایل
  • سی پی ایل
  • ایل پی ایل

browse sports

  • کرکٹ
  • فٹ بال
  • ہاکی
  • ٹینس
  • ٹیبل ٹینس
  • سکواش
  • باکسنگ
  • والی بال
  • بیڈمنٹن

Browse Pakistan News

  • لاہور
  • کراچی
  • اسلام آباد
  • ملتان
  • فیصل آباد
  • راولپنڈی
  • گجرانوالہ
  • پشاور
  • حیدر آباد

سعودی حکومت نے عمرہ زائرین پر نئی پابندی عائد کردی

ریاض: سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کے لیے نئی پالیسی کے تحت داخلے اور قیام کے ضوابط میں سختی کرتے ہوئے ایک نئی پابندی عائد کر دی ہے۔ اب عمرہ زائرین کو مقررہ مدت کے بعد مملکت میں قیام کی اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور ڈیپورٹیشن کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق عمرہ ویزے پر آنے والے زائرین کو صرف 90 دن تک مملکت میں قیام کی اجازت ہوگی، جس کے بعد قیام میں توسیع یا کسی دوسرے ویزے میں تبدیلی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت ختم ہونے سے پہلے زائرین کو لازمی طور پر روانگی کرنی ہوگی۔

وزارت کے ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام غیر قانونی قیام کو روکنے اور حج و عمرہ کے نظام کو مزید منظم بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مملکت آنے والے تمام زائرین کو قانونی رہائش، سفری اجازت نامہ، اور ویزے کی شرائط کی مکمل پابندی کرنی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے ایئرلائنز اور ٹریول ایجنٹس کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ وہ عمرہ ویزہ رکھنے والے افراد کو مقررہ تاریخ کے بعد واپس نہ بھیجنے کی صورت میں جواب دہ ہوں گے۔

اس کے علاوہ وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ کے لیے آنے والے زائرین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ “نسک” (Nusuk) ایپ کے ذریعے اپنی تمام سرگرمیاں، رہائش اور نقل و حرکت کو رجسٹر کریں تاکہ ان کے سفر کو قانونی اور محفوظ بنایا جا سکے۔

تازہ ترین پوسٹ ....

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔