پاکستان کے مشہور اداکار راشد محمود نے یوٹیوبرز پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اپنے پاس انٹرویو لینے کے لیے نہ آنے کی اپیل کر دی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں بہت دکھی دل سے گزارش کر رہا ہوں، یوٹیوبر سے گزارش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے اپنے چینلز بنائے ہوئے ہیں، برائے مہربانی میرے پاس نہ آئیں، نہ مجھے انٹرویو کی ضرورت ہے اور نہ ہی مجھے آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔’ ان کا کہنا تھا کہ ‘اپنے ویوز (ویوز) کے لیے آپ مجھ سے گفتگو کچھ اور کر کے جاتے ہیں اور ہیڈنگز (عنوانات) کچھ اور بنا دیتے ہیں، میرے وقار پر بات آ گئی ہے، ایسا لگ رہا ہے مجھے فقیر بنا دیا گیا ہے، میں نے انٹرویو میں ایسا کچھ نہیں کہا، اگر کوئی ایسا کرے گا تو میں کیس (مقدمہ) کر دوں گا۔’ واضح رہے کہ چند روز قبل اداکار کی جانب سے صحت کے ایک مسئلے پر اپنے مداحوں کو آگاہ کرنے والی ویڈیو شیئر کی گئی تھی، جس کے بعد مختلف یوٹیوب چینلز نے ان کے انٹرویوز کیے تھے، جن پر اب انہوں نے یہ ردعمل دیا ہے۔
راشد محمود کا یوٹیوبرز پر برہمی، انٹرویوز سے انکار
تازہ ترین خبریں
browse cricket leagues
-
پی ایس ایل
-
آئی پی ایل
-
بی پی ایل
-
بی پی ایل
-
سی پی ایل
-
ایل پی ایل
browse sports
-
کرکٹ
-
فٹ بال
-
ہاکی
-
ٹینس
-
ٹیبل ٹینس
-
سکواش
-
باکسنگ
-
والی بال
-
بیڈمنٹن
Browse Pakistan News
-
لاہور
-
کراچی
-
اسلام آباد
-
ملتان
-
فیصل آباد
-
راولپنڈی
-
گجرانوالہ
-
پشاور
-
حیدر آباد
Browse International News
راشد محمود کا یوٹیوبرز پر برہمی، انٹرویوز سے انکار
-
انیس الرحمن