ماہ رمضان 2026 کے پہلے عشرے میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی، تفصیلات

browse cricket leagues

  • پی ایس ایل
  • آئی پی ایل
  • بی پی ایل
  • بی پی ایل
  • سی پی ایل
  • ایل پی ایل

browse sports

  • کرکٹ
  • فٹ بال
  • ہاکی
  • ٹینس
  • ٹیبل ٹینس
  • سکواش
  • باکسنگ
  • والی بال
  • بیڈمنٹن

Browse Pakistan News

  • لاہور
  • کراچی
  • اسلام آباد
  • ملتان
  • فیصل آباد
  • راولپنڈی
  • گجرانوالہ
  • پشاور
  • حیدر آباد

ماہ رمضان 2026 کے پہلے عشرے میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی، تفصیلات

پاکستان میں رمضان المبارک 1447 ہجری کے آغاز کے قریب آتے ہی محکمہ موسمیات نے موسم کے بارے میں اہم پیشگوئیاں جاری کی ہیں جن کے مطابق رمضان کے آغاز میں درجہ حرارت 16 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا جبکہ مہینے کے آخر تک موسم بہار کی آمد کے ساتھ درجہ حرارت 19 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ اس طرح ماہ رمضان کا پہلا عشرہ نسبتاً گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند 18 فروری 2026 کو نظر آنے کا قوی امکان ہے اور رمضان کے چاند کی پیدائش پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 17 فروری 2026 کو شام 5 بج کر 01 منٹ پر ہوگی۔ پاکستان میں پہلا روزہ 19 فروری 2026 کو ہونے کی توقع ہے۔ چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام پانچ بج کر ایک منٹ پر ہوگی اور 18 فروری کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر ضیغم کے مطابق 17 فروری کو ملک میں ایک نیا مغربی سلسلہ داخل ہورہا ہے جس کے زیر اثر 18 تا 19 فروری یعنی یکم رمضان المبارک کو ہلکی بارش، پھوار یا بوندا باندی ہوسکتی ہے اور مذکورہ سسٹم کے نتیجے میں دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے فلکیاتی تجزیے کے مطابق 18 فروری کو چاند نظر آنے کے امکانات کے باعث یکم رمضان المبارک 19 فروری بروز جمعرات ہونے کا امکان ہے تاہم ماہ صیام کے چاند نظر آنے سے متعلق حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہی کیا جائے گا۔

سال 2026 میں جب رمضان شمالی نصف کرے کے سرما میں آتا ہے تو روزوں کا دورانیہ خاص طور پر نمایاں ہوتا ہے اور 2026 کے روزے عموماً گزشتہ دہائی کے شدید گرمیوں والے رمضان کے مقابلے میں معتدل رہیں گے۔ پاکستان میں رمضان المبارک کے دوران روزے کا دورانیہ تقریباً 12 سے 13 گھنٹے رہنے کا امکان ہے جو گزشتہ کئی سالوں کے مقابلے میں کافی آسان ہوگا کیونکہ فروری اور مارچ میں دن ابھی نسبتاً مختصر ہوتے ہیں۔ فلکیاتی ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان 2026 میں 29 روزے ہونے کا امکان ہے اور عید الفطر بروز جمعہ 20 مارچ کو منائی جائے گی۔ موسمیاتی اعتبار سے اگرچہ پہلا عشرہ کچھ گرم رہنے کی توقع ہے لیکن دوسرے اور تیسرے عشرے میں موسم بہار کی آمد کے ساتھ اعتدال آجائے گا اور روزہ داروں کو نسبتاً سکون سے عبادت اور روزے رکھنے کا موقع ملے گا۔

 

حوالہ جات : سماء نیوز ، ڈان نیوز، امت نیوز، ایکسپریس نیوز، ڈیلی جنگ، Wikipedia 

https://www.express.pk/story/2800276/when-will-the-ramadan-moon-be-sighted-in-pakistan-the-meteorological-department-has-predicted-2800276

تازہ ترین پوسٹ ....

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔