مون سون کے چوتھے اسپیل کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

browse cricket leagues

  • پی ایس ایل
  • آئی پی ایل
  • بی پی ایل
  • بی پی ایل
  • سی پی ایل
  • ایل پی ایل

browse sports

  • کرکٹ
  • فٹ بال
  • ہاکی
  • ٹینس
  • ٹیبل ٹینس
  • سکواش
  • باکسنگ
  • والی بال
  • بیڈمنٹن

Browse Pakistan News

  • لاہور
  • کراچی
  • اسلام آباد
  • ملتان
  • فیصل آباد
  • راولپنڈی
  • گجرانوالہ
  • پشاور
  • حیدر آباد

مون سون کے چوتھے اسپیل کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہور (23 جولائی 2025): مون سون کے چوتھے اسپیل نے لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں کو صبح سویرے ہی موسلادھار بارش کی زد میں لے لیا، جس کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے ۔ محکمہ موسمیات اور پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق یہ سلسلہ 25 جولائی تک جاری رہے گا اور اس بارش کا زور گزشتہ سپیلز سے زیادہ ہوگا ۔
پی ڈی ایم اے نے راولپنڈی، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤ الدین، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا اور جنوبی پنجاب کے ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، ملتان سمیت دیگر اضلاع میں سیلابی ریلوں اور طغیانی کا الرٹ جاری کیا ہے ۔ دریائے راوی، جہلم، ستلج اور چناب کے بالائی علاقوں میں پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے اور نشیبی علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
لاہور میں واسا، ایل ڈبلیو ایم سی اور بلدیہ عظمیٰ نے نکاسی آب کے لیے پمپنگ اسٹیشنز اور جنریٹرز کا بیک اپ چیک کر لیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے ۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بارش کے دوران سیلابی علاقوں سے دور رہیں اور الرٹ رہیں۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔