پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی جنوری میں ہوگی

browse cricket leagues

  • پی ایس ایل
  • آئی پی ایل
  • بی پی ایل
  • بی پی ایل
  • سی پی ایل
  • ایل پی ایل

browse sports

  • کرکٹ
  • فٹ بال
  • ہاکی
  • ٹینس
  • ٹیبل ٹینس
  • سکواش
  • باکسنگ
  • والی بال
  • بیڈمنٹن

Browse Pakistan News

  • لاہور
  • کراچی
  • اسلام آباد
  • ملتان
  • فیصل آباد
  • راولپنڈی
  • گجرانوالہ
  • پشاور
  • حیدر آباد

پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی جنوری میں ہوگی

پاکستان سپر لیگ میں توسیع کا بڑا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ لیگ میں شامل کی جانے والی دو نئی ٹیموں کی نیلامی جنوری میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق نیلامی کی تاریخ 6 جنوری مقرر کی گئی ہے جبکہ اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

پی سی بی نے نئی فرنچائزز کے لیے چھ شہروں کو شارٹ لسٹ کیا ہے جن میں فیصل آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت شامل ہیں۔ ان شہروں میں سے دو کو نئی ٹیموں کے طور پر منتخب کیا جائے گا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس توسیع سے نہ صرف لیگ کی معاشی بنیاد مضبوط ہوگی بلکہ ملک کے مختلف شہروں میں کرکٹ کے فروغ کو بھی تقویت ملے گی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کے مطابق موجودہ فرنچائز مالکان کو اپنی ٹیمیں برقرار رکھنے کیلئے نئے مالیاتی ڈھانچے کے مطابق آپشن دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور نئی ٹیموں کی شمولیت سے لیگ کا دائرہ مزید وسیع ہوگا۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق پی ایس ایل کی وسعت سے نہ صرف نئے سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھے گی بلکہ ملک میں کرکٹ کا انفراسٹرکچر بھی مزید بہتر ہوگا۔

تازہ ترین پوسٹ ....

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔