پی ایس ایل 11 آکشن سے پہلے کھلاڑیوں کی نئی کیٹیگریز کی فہرست سامنے آ گئی

browse cricket leagues

  • پی ایس ایل
  • آئی پی ایل
  • بی پی ایل
  • بی پی ایل
  • سی پی ایل
  • ایل پی ایل

browse sports

  • کرکٹ
  • فٹ بال
  • ہاکی
  • ٹینس
  • ٹیبل ٹینس
  • سکواش
  • باکسنگ
  • والی بال
  • بیڈمنٹن

Browse Pakistan News

  • لاہور
  • کراچی
  • اسلام آباد
  • ملتان
  • فیصل آباد
  • راولپنڈی
  • گجرانوالہ
  • پشاور
  • حیدر آباد

پی ایس ایل 11 آکشن سے پہلے کھلاڑیوں کی نئی کیٹیگریز کی فہرست سامنے آ گئی

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کی پلیئرز آکشن سے قبل کھلاڑیوں کی ممکنہ نئی کیٹیگریز کی فہرست سامنے آ گئی ہے جس میں بڑی تبدیلیاں نظر آ رہی ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ سے تعلق رکھنے والے شاداب خان، عماد وسیم اور نسیم شاہ پلاٹینم کیٹیگری میں ہی برقرار رہیں گے جبکہ صاحبزادہ فرحان گولڈ کیٹیگری میں موجود ہیں۔ سلمان علی آغا اور محمد نواز ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں چلے گئے ہیں اور وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان ڈائمنڈ سے گولڈ میں آ گئے ہیں۔ کراچی کنگز کے حسن علی کو ڈائمنڈ سے پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی دی گئی ہے جبکہ عباس آفریدی پلاٹینم سے ڈائمنڈ میں آ گئے ہیں۔ خوشدل شاہ اور عامر جمال ڈائمنڈ سے گولڈ میں چلے گئے ہیں جبکہ عرفات منہاس گولڈ سے سلور میں آ گئے ہیں اور شان مسعود ڈائمنڈ میں ہی برقرار رہیں گے۔

لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی، فخر زمان اور حارث رؤف پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار رہیں گے جبکہ سلمان مرزا گولڈ سے ڈائمنڈ میں چلے گئے ہیں۔ محمد نعیم ایمرجنگ سے سلور میں آ گئے ہیں۔ پشاور زلمی کے بابر اعظم اور صائم ایوب پلاٹینم میں برقرار رہیں گے جبکہ محمد حارث اور محمد علی ڈائمنڈ سے گولڈ میں چلے گئے ہیں۔ ملتان سلطانز کے محمد رضوان پلاٹینم میں برقرار رہیں گے جبکہ اسامہ میر اور افتخار احمد پلاٹینم سے ڈائمنڈ میں آ گئے ہیں۔ محمد حسنین ڈائمنڈ سے گولڈ کیٹیگری میں آ گئے ہیں اور عاکف جاوید سلور سے گولڈ میں آ گئے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فہیم اشرف اور محمد عامر پلاٹینم میں برقرار رہیں گے جبکہ ابرار احمد ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آ گئے ہیں۔ وسیم جونیئر گولڈ سے ڈائمنڈ میں آ گئے ہیں، عثمان طارق سلور سے ڈائمنڈ میں آ گئے ہیں اور خواجہ نافع سلور سے جبکہ حسن نواز ایمرجنگ سے گولڈ کیٹیگری میں آ گئے ہیں۔

ماخذ: جیو نیوز اردو

تازہ ترین پوسٹ ....

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔