وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امریکی امن معاہدے کی حمایت کی

browse cricket leagues

  • پی ایس ایل
  • آئی پی ایل
  • بی پی ایل
  • بی پی ایل
  • سی پی ایل
  • ایل پی ایل

browse sports

  • کرکٹ
  • فٹ بال
  • ہاکی
  • ٹینس
  • ٹیبل ٹینس
  • سکواش
  • باکسنگ
  • والی بال
  • بیڈمنٹن

Browse Pakistan News

  • لاہور
  • کراچی
  • اسلام آباد
  • ملتان
  • فیصل آباد
  • راولپنڈی
  • گجرانوالہ
  • پشاور
  • حیدر آباد

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امریکی امن معاہدے کی حمایت کی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مشرقِ وسطیٰ میں مجوزہ امن معاہدے کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد امریکی صدر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان نے اس معاہدے کے تحت امن قائم رکھنے اور خطے میں استحکام لانے کے لیے اہم کردار ادا کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

امریکی صدر کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب سمیت کئی اہم ممالک کی شمولیت اس معاہدے کو مؤثر بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے امن کے قیام کے لیے عملی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واضح کیا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں اور تجربہ خطے میں پائیدار امن قائم کرنے کے لیے استعمال ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران اقتصادی تعلقات، دفاعی تعاون اور انسدادِ دہشت گردی پر بھی بات ہوئی۔ امریکی صدر نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے بغیر یہ معاہدہ ممکن نہیں تھا۔ شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ تنازعات کے پرامن حل کا حامی رہا ہے اور یہ معاہدہ خطے کے لیے ایک نئی امید ہے۔

ماہرین کے مطابق اس پیش رفت سے نہ صرف پاکستان کے عالمی کردار میں اضافہ ہوگا بلکہ ملکی معیشت اور سفارتی تعلقات بھی مزید مستحکم ہو سکتے ہیں۔

تازہ ترین پوسٹ ....

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔