زرداری، نواز، عمران کے ناموں پر نمبر پلیٹس نیلامی کا فیصلہ، بولی 10 لاکھ سے

browse cricket leagues

  • پی ایس ایل
  • آئی پی ایل
  • بی پی ایل
  • بی پی ایل
  • سی پی ایل
  • ایل پی ایل

browse sports

  • کرکٹ
  • فٹ بال
  • ہاکی
  • ٹینس
  • ٹیبل ٹینس
  • سکواش
  • باکسنگ
  • والی بال
  • بیڈمنٹن

Browse Pakistan News

  • لاہور
  • کراچی
  • اسلام آباد
  • ملتان
  • فیصل آباد
  • راولپنڈی
  • گجرانوالہ
  • پشاور
  • حیدر آباد

زرداری، نواز، عمران کے ناموں پر نمبر پلیٹس نیلامی کا فیصلہ، بولی 10 لاکھ سے

خیبرپختونخوا حکومت نے صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اہم سیاسی و قومی شخصیات کے ناموں پر فینسی اور یونیک نمبر پلیٹس کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فخر جہاں کے مطابق یہ نیلامی 27 جنوری 2026 کو پشاور کے نشتر ہال میں منعقد کی جائے گی جس میں سیاسی شخصیات کے ناموں پر مشتمل خصوصی نمبر پلیٹس کی بولی لگے گی۔ انہوں نے بتایا کہ فینسی نمبر پلیٹس کی بولی کا آغاز دس لاکھ روپے سے ہوگا اور سب سے زیادہ بولی دینے والے شخص کو اپنی پسندیدہ سیاسی یا قومی شخصیت کے نام کی نمبر پلیٹ دی جائے گی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مرحلہ وار طریقے سے دیگر قومی قیادت، معروف شخصیات، علاقوں اور اقوام کے ناموں سے منسوب نمبر پلیٹس بھی مستقبل کی نیلامیوں میں شامل کی جائیں گی۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق اس نیلامی سے متعلق باقاعدہ اشتہار جاری کر دیا گیا ہے اور شہری شرکت کے لیے 26 جنوری 2026 تک دستک ایپ کے ذریعے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

ماخذ: جیو نیوز اردو

تازہ ترین پوسٹ ....

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔