پی آئی اے کی پرواز ایران سے 107 پاکستانیوں کو وطن لے آئی

browse cricket leagues

  • پی ایس ایل
  • آئی پی ایل
  • بی پی ایل
  • بی پی ایل
  • سی پی ایل
  • ایل پی ایل

browse sports

  • کرکٹ
  • فٹ بال
  • ہاکی
  • ٹینس
  • ٹیبل ٹینس
  • سکواش
  • باکسنگ
  • والی بال
  • بیڈمنٹن

Browse Pakistan News

  • لاہور
  • کراچی
  • اسلام آباد
  • ملتان
  • فیصل آباد
  • راولپنڈی
  • گجرانوالہ
  • پشاور
  • حیدر آباد

پی آئی اے کی پرواز ایران سے 107 پاکستانیوں کو وطن لے آئی

اسلام آبادوطن واپسی کا کامیاب آپریشن

ایران میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے قومی ایئر لائن پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 9552 آج صبح تین بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحفاظت پہنچ گئی۔ پرواز میں 107 مسافر سوار تھے، جو ایرانی فضائی حدود کی بندش کے باعث ایران میں محصور ہو گئے تھے۔ ایرانی فضائی حدود بند ہونے کے باعث، ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کو زمینی راستے کے ذریعے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد منتقل کیا گیا۔

جہاں سے انہیں خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان واپس لایا گیا۔ اس مرحلے پر ایران اور ترکمانستان میں پاکستانی سفارتخانوں نے اہم کردار ادا کیا اور تمام انتظامات کو ممکن بنایا۔ پی آئی اے کی خصوصی پرواز حکومت پاکستان کی ہدایات پر روانہ کی گئی، جس کا مقصد بیرون ملک محصور پاکستانیوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا تھا۔ اس اقدام کو نہ صرف مسافروں نے سراہا بلکہ اسے حکومت اور پی آئی اے کی جانب سے ایک بروقت اور انسان دوست قدم قرار دیا۔

ترجمان پی آئی اے نے اس حوالے سے کہا کہ مشکل حالات میں قومی مفاد کے لیے قومی ایئرلائن کی خدمات کا سلسلہ ہماری دہائیوں پر مشتمل روایات کا تسلسل ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پی آئی اے ہر ہنگامی صورتحال میں اپنے ہم وطنوں کی خدمت کے لیے پیش پیش رہی ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔

مسافروں کا اظہارِ تشکر

وطن واپس پہنچنے والے مسافروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان، وزارت خارجہ اور پی آئی اے کی فوری کاروائی پر تشکر کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ایک محفوظ اور منظم آپریشن تھا، جس نے ان کی زندگیاں آسان بنا دیں۔یہ کامیاب آپریشن ایک بار پھر اس امر کا ثبوت ہے کہ قومی ادارے بحرانوں میں عوام کی مدد کے لیے متحرک اور فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔