بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع

browse cricket leagues

  • پی ایس ایل
  • آئی پی ایل
  • بی پی ایل
  • بی پی ایل
  • سی پی ایل
  • ایل پی ایل

browse sports

  • کرکٹ
  • فٹ بال
  • ہاکی
  • ٹینس
  • ٹیبل ٹینس
  • سکواش
  • باکسنگ
  • والی بال
  • بیڈمنٹن

Browse Pakistan News

  • لاہور
  • کراچی
  • اسلام آباد
  • ملتان
  • فیصل آباد
  • راولپنڈی
  • گجرانوالہ
  • پشاور
  • حیدر آباد

بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع

پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے اور یہ پابندی اب 24 فروری 2026 کی صبح 5 بجے تک برقرار رہے گی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان سیف نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی منظوری کے بعد اس حوالے سے نیا نوٹم جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بدستور بند رہے گی۔ نوٹم کے مطابق بھارتی ایئرلائنز کے تمام رجسٹرڈ مسافر طیاروں، ملٹری اور پرائیوٹ جیٹس کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور یہ پابندی بھارتی ایئرلائنز کے زیر ملکیت، آپریٹ یا لیز پر لیے گئے تمام طیاروں اور فوجی پروازوں پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے معرکہ حق بنیان مرصوص کے وقت 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے اور اب تک متعدد بار اس پابندی میں توسیع کی جا چکی ہے۔

فضائی حدود کی مسلسل بندش کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے اور ائیر انڈیا سمیت دیگر بھارتی ایئر لائنز کو اپنی پروازوں کے لیے متبادل طویل راستے استعمال کرنے پڑ رہے ہیں جس سے ایندھن کی لاگت اور سفر کا دورانیہ دونوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق ائیر انڈیا کو اب تک 4 ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہو چکا ہے کیونکہ پاکستانی فضائی حدود استعمال نہ کر سکنے کی وجہ سے یورپ اور امریکا جانے والی پروازوں کو کافی لمبے راستے اختیار کرنے پڑتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کے باوجود یہ پابندی اب تک 8 سے زائد بار بڑھائی جا چکی ہے اور اس کا اطلاق بھارتی ایوی ایشن سمیت سیاسی و عسکری قیادت پر بھی ہے۔ پاکستان کی فضائی حدود دیگر بین الاقوامی پروازوں کے لیے مکمل طور پر کھلی ہیں اور صرف بھارتی طیاروں کو ہی اس سے گزرنے کی اجازت نہیں ہے جبکہ بھارت نے بھی جوابی طور پر پاکستانی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں۔

حوالہ: ایکسپریس اردو

تازہ ترین پوسٹ ....

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔