پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

browse cricket leagues

  • پی ایس ایل
  • آئی پی ایل
  • بی پی ایل
  • بی پی ایل
  • سی پی ایل
  • ایل پی ایل

browse sports

  • کرکٹ
  • فٹ بال
  • ہاکی
  • ٹینس
  • ٹیبل ٹینس
  • سکواش
  • باکسنگ
  • والی بال
  • بیڈمنٹن

Browse Pakistan News

  • لاہور
  • کراچی
  • اسلام آباد
  • ملتان
  • فیصل آباد
  • راولپنڈی
  • گجرانوالہ
  • پشاور
  • حیدر آباد

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

دمبولا میں کھیلے جانے والے ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے میزبان سری لنکا کو 6 وکٹوں سے آسانی کے ساتھ شکست دے کر سیریز میں شاندار آغاز کیا ہے۔ پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر میزبان ٹیم نے 20 اوورز میں 129 رنز کا ہدف دیا۔ سری لنکا کی جانب سے جنیت لیانج نے 40 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر بنے جبکہ چارتھ اسالنکا اور ونند ہسارنگا نے 18، 18 رنز بنائے۔ پاکستان کی باؤلنگ میں سلمان مرزا اور ابرار احمد نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد وسیم جونیئر اور شادب خان نے 2، 2 وکٹیں لے کر میزبان ٹیم کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔ خاص بات یہ رہی کہ ابرار احمد نے ونند ہسارنگا کو آؤٹ کرکے انہیں کے مخصوص سٹائل میں جشن منایا جو کافی دلچسپ رہا۔

جواب میں پاکستان نے 129 رنز کا ہدف محض 16.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر آسانی سے حاصل کر لیا اور میچ پر قابو پا لیا۔ پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 51 رنز بنائے اور میچ جیتانے میں اہم کردار ادا کیا۔ صائم ایوب نے 24 رنز، کپتان سلمان آغا نے 16 رنز جبکہ فخر زمان نے 5 رنز بنائے۔ پاکستانی بلے بازوں نے اعتماد کے ساتھ کھیلتے ہوئے کسی دباؤ کا شکار ہوئے بغیر فتح حاصل کی اور ٹیم کو سیریز میں بہترین شروعات فراہم کی۔ اس جیت کے ساتھ پاکستان نے تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں 1 صفر کی برتری حاصل کر لی ہے اور ٹیم کا حوصلہ بلند ہوگیا ہے۔ دوسرا میچ بھی دمبولا میں ہی کھیلا جائے گا جہاں پاکستان سیریز پر قبضہ جمانے کی کوشش کرے گی۔

حوالہ: جی این این

تازہ ترین پوسٹ ....

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔