ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان سپر 8 میں پہنچ گیا

browse cricket leagues

  • پی ایس ایل
  • آئی پی ایل
  • بی پی ایل
  • بی پی ایل
  • سی پی ایل
  • ایل پی ایل

browse sports

  • کرکٹ
  • فٹ بال
  • ہاکی
  • ٹینس
  • ٹیبل ٹینس
  • سکواش
  • باکسنگ
  • والی بال
  • بیڈمنٹن

Browse Pakistan News

  • لاہور
  • کراچی
  • اسلام آباد
  • ملتان
  • فیصل آباد
  • راولپنڈی
  • گجرانوالہ
  • پشاور
  • حیدر آباد

ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان سپر 8 میں پہنچ گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو 102 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ کولمبو میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی اننگز کی خاص بات نوجوان اوپنر صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری رہی، جنہوں نے 57 گیندوں پر 10 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 100 رنز بنا کر ورلڈ کپ میں اپنی پہلی سنچری اسکور کی۔ صائم ایوب 14 اور کپتان سلمان علی آغا 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاداب خان نے بھی 36 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 199 رنز کا بھاری اسکور کھڑا کیا۔

200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 97 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے 16 رنز دے کر 4 جبکہ شاداب خان نے 19 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس میچ کے لیے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی تھیں، شاہین آفریدی اور ابرار احمد کی جگہ مرزا سلمان اور خواجہ نافع کو موقع دیا گیا۔ اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے گروپ اے سے بھارت کے ساتھ سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ماخذ : جیو نیوز https://www.geonewsurdu.tv/latest/428067-

تازہ ترین پوسٹ ....

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔