بھارت سے 4 ماہ میں چوتھی شکست، پاکستانی عوام مایوس، کرکٹ سسٹم پر سوالات

browse cricket leagues

  • پی ایس ایل
  • آئی پی ایل
  • بی پی ایل
  • بی پی ایل
  • سی پی ایل
  • ایل پی ایل

browse sports

  • کرکٹ
  • فٹ بال
  • ہاکی
  • ٹینس
  • ٹیبل ٹینس
  • سکواش
  • باکسنگ
  • والی بال
  • بیڈمنٹن

Browse Pakistan News

  • لاہور
  • کراچی
  • اسلام آباد
  • ملتان
  • فیصل آباد
  • راولپنڈی
  • گجرانوالہ
  • پشاور
  • حیدر آباد

بھارت سے 4 ماہ میں چوتھی شکست، پاکستانی عوام مایوس، کرکٹ سسٹم پر سوالات

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں شکست کے بعد عوام میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے اور وائٹ بال کرکٹ میں قومی ٹیم کی مسلسل ناکامیوں پر کرکٹ نظام پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ کولمبو میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان کی شکست چار ماہ کے عرصے میں بھارت کے خلاف چوتھی شکست تھی۔ مجموعی طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان نو میچز ہوئے ہیں، جن میں سے بھارت نے آٹھ میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ پاکستان کو واحد فتح 2021 میں دبئی میں ملی تھی۔

اس میچ میں پاکستان کے بولرز کی کارکردگی خاص طور پر مایوس کن رہی۔ چار اسپنرز سلمان آغا، عثمان طارق، محمد نواز اور صائم ایوب نے 14 اوورز میں 87 رنز دیے جبکہ تیز رفتار بولرز شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور شاداب خان نے چھ اوورز میں 86 رنز دے کر میچ میں توازن خراب کیا۔ فہیم اشرف کو مسلسل تیسرے میچ میں بولنگ کا موقع نہ دیا گیا۔

اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 2017 میں انگلینڈ کے اوول میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان وائٹ بال فارمیٹ میں 16 میچ ہوئے، جن میں بھارت نے 13 میں کامیابی حاصل کی۔ پاکستان صرف دو میچ جیت سکا جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔ ستمبر 2022 میں ایشیا کپ کے میچ میں دبئی میں پاکستان کی آخری فتح کے بعد اب تک بھارت کے خلاف تمام چھ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس مسلسل ناکامی نے قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریوں اور مجموعی نظام پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔

حوالہ : جیو نیوز

تازہ ترین پوسٹ ....

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔