پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کے 5 طیارے مار گرائے: ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کے 5 طیارے مار گرائے: ڈی جی آئی ایس پی آر

دشمن کے طیارے مار گرائے گئے، پاک فضائیہ مکمل طور پر محفوظ

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے ایک اہم پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے دشمن بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔ ان طیاروں میں تین رافیل اور دو مگ شامل ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاک فضائیہ کے تمام طیارے، پائلٹس اور فضائی اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں اور ملکی فضائی حدود کی مؤثر نگرانی کی جا رہی ہے۔


ایل او سی کی خلاف ورزی پر جوابی کارروائی، بھارتی ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی افواج کی جانب سے کی گئی خلاف ورزی کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا۔ اس کارروائی میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔


بھارت کی آبی جارحیت خطرناک، نیلم جہلم پراجیکٹ کو نشانہ بنایا گیا

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کی آبی جارحیت پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے آزاد کشمیر میں واقع نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے نوسیری ڈیم کے اسٹرکچر کو نشانہ بنایا، جو ایک انتہائی خطرناک اقدام ہے۔ انہوں نے اسے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا بلکہ خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ بھی قرار دیا۔


پاکستان کا بھرپور جواب، دشمن کی غلط فہمی دور کردی جائے گی

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا ہے اور دشمن کو اس کی غلط فہمیوں میں رہنے نہیں دیا جائے گا۔ پاکستان صرف دفاع میں کارروائی کرتا ہے لیکن دفاع میں ایسا منہ توڑ جواب دیا جائے گا جو دشمن کو یاد رہے۔


بھارتی آبی جارحیت کے سنگین نتائج کی تنبیہ

ڈی جی آئی ایس پی آر نے متنبہ کیا کہ بھارت کی جانب سے ہائیڈروپراجیکٹس کو نشانہ بنانے کی کوششیں انتہائی خطرناک ہیں اور اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ پاکستان ایسے کسی بھی جارح اقدام کا سخت اور واضح جواب دینے کی

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔