اوباڑو کے گڈو لنک روڈ پر ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں تیز رفتار ٹرک نے ایک موٹرسائیکل کو کچل دیا۔ اس حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے، جو سب ایک ہی خاندان کے تھے۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ریسکیو حکام نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔دوسری جانب پولیس نے حادثے میں ملوث ٹرک کو تحویل میں لے لیا ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ مقامی حکام حادثے کی وجوہات اور ذمہ دار ڈرائیور کو ڈھونڈنے کے لیے کارروائی کر رہے ہیں۔
ماخذ: جی این این ایچ ڈی ٹی وی