محکمہ موسمیات کا الرٹ، بارش اور شدید سردی متوقع

browse cricket leagues

  • پی ایس ایل
  • آئی پی ایل
  • بی پی ایل
  • بی پی ایل
  • سی پی ایل
  • ایل پی ایل

browse sports

  • کرکٹ
  • فٹ بال
  • ہاکی
  • ٹینس
  • ٹیبل ٹینس
  • سکواش
  • باکسنگ
  • والی بال
  • بیڈمنٹن

Browse Pakistan News

  • لاہور
  • کراچی
  • اسلام آباد
  • ملتان
  • فیصل آباد
  • راولپنڈی
  • گجرانوالہ
  • پشاور
  • حیدر آباد

محکمہ موسمیات کا الرٹ، بارش اور شدید سردی متوقع

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آنے والے دنوں میں بارش، برفباری اور شدید سردی کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس کے مطابق، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اور جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش اور برفباری متوقع ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بھی راولپنڈی، مری، گلیات اور پوٹھوہار ریجن میں شدید سردی کے ساتھ برفباری کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کیا ہے۔

پیشگوئی کے مطابق، اہم موسمی تبدیلیاں یوں ہوں گی:16 سے 18 جنوری: ملک بھر میں مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ داخل ہونے سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہری علاقوں میں بھی برفباری ہو سکتی ہے۔ درجہ حرارت انتہائی کم ہونے کا خدشہ ہے۔لاہور میں غیر معمولی امکان: موسمیاتی ماڈلز کے مطابق، لاہور میں بھی برفباری کا امکان ہے، جو 1878 کے بعد ایک غیر معمولی صورتحال ہوگی۔پشاور میں بارش و برفباری: 15 سے 25 ملی میٹر بارش اور 23 سے 25 جنوری کے دوران باقاعدہ برفباری متوقع ہے۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔بلوچستان میں طوفانی ہوائیں: 21 سے 23 جنوری کے دوران صوبے بھر میں 60 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شدید سرد اور برفیلی ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔بلوچستان کے ساحلی علاقوں جیوانی، پسنی، اورماڑہ، کیچ اور تربت میں بھی بارش کا امکان ہے۔ عوام سے درخواست ہے کہ تازہ ترین موسمی اطلاعات پر نظر رکھیں اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

تازہ ترین پوسٹ ....

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔