کراچی میں آگ پر قابو نہ پانا افسوسناک سوالیہ نشان ہے مفتی تقی عثمانی

browse cricket leagues

  • پی ایس ایل
  • آئی پی ایل
  • بی پی ایل
  • بی پی ایل
  • سی پی ایل
  • ایل پی ایل

browse sports

  • کرکٹ
  • فٹ بال
  • ہاکی
  • ٹینس
  • ٹیبل ٹینس
  • سکواش
  • باکسنگ
  • والی بال
  • بیڈمنٹن

Browse Pakistan News

  • لاہور
  • کراچی
  • اسلام آباد
  • ملتان
  • فیصل آباد
  • راولپنڈی
  • گجرانوالہ
  • پشاور
  • حیدر آباد

کراچی میں آگ پر قابو نہ پانا افسوسناک سوالیہ نشان ہے مفتی تقی عثمانی

ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کراچی میں گل پلازہ کے المناک آتشزدگی واقعے پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے قوم کے لیے شرمناک سانحہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں آگ پر قابو نہ پا سکنا ایک افسوسناک سوالیہ نشان ہے۔ ان کے مطابق اس واقعے میں بروقت مدد کیوں نہیں پہنچ سکی، اس کی بے لاگ تحقیقات کرنا انتہائی ضروری ہے۔ مفتی تقی عثمانی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ چند گھنٹوں میں کتنی جانیں بے چارگی کا شکار ہو کر رخصت ہوگئیں اور کتنے متوسط درجے کے تاجروں کا اربوں روپے کا نقصان ہوا جو انہیں قلاش بنا گیا۔ انہوں نے زور دیا کہ حفاظتی انتظامات کو تیز اور مضبوط بنانا حکومت کا فرض ہے، ساتھ ہی ان لوگوں کی ستائش کی جنہوں نے انسانی جانیں بچانے کی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کو اعلیٰ درجات اور آفت زدگان کو نعم البدل عطا فرمائے۔

ماخذ: جیو نیوز اردو

تازہ ترین پوسٹ ....

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔