خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو الگ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے کل 13 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائیاں یوں ہوئیں:پہلی کارروائی: ضلع بنوں میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج مارے گئے۔دوسری کارروائی: ضلع کرم میں کی گئی، جہاں 5 خوارج ہلاک ہوئے۔ ان سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں مزید ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور ملک سے غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ان کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ “عزم استحکام” کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں اور پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
ماخذ: جی این این ایچ ڈی ٹی وی اردو