پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں

browse cricket leagues

  • پی ایس ایل
  • آئی پی ایل
  • بی پی ایل
  • بی پی ایل
  • سی پی ایل
  • ایل پی ایل

browse sports

  • کرکٹ
  • فٹ بال
  • ہاکی
  • ٹینس
  • ٹیبل ٹینس
  • سکواش
  • باکسنگ
  • والی بال
  • بیڈمنٹن

Browse Pakistan News

  • لاہور
  • کراچی
  • اسلام آباد
  • ملتان
  • فیصل آباد
  • راولپنڈی
  • گجرانوالہ
  • پشاور
  • حیدر آباد

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں

آج 5 جنوری کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں۔ اس موقع پر آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے آزادی چوک پر رات کو مشعل بردار ریلی نکالی گئی اور بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ 5 جنوری 1949 کو یو این سکیورٹی کونسل کی قراردادوں میں کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو تسلیم کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ قرارداد میں طے پایا تھا کہ ریاست جموں و کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری سے ہوگا، لیکن افسوس کہ بھارت کے غیرقانونی قبضے کے باعث یہ عہد پورا نہ ہو سکا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام 8 دہائیوں سے بھارتی قابض افواج کے مظالم کا سامنا کر رہے ہیں، مگر بھارتی جبر و تشدد کے ہتھکنڈے کشمیری عوام کے عزم کو پست کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے بھارت کے جابرانہ اقدامات کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

ماخذ: جیو نیوز اردو

تازہ ترین پوسٹ ....

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔