کراچی ان دنوں شدید سرد موسم کی لپیٹ میں ہے جہاں درجہ حرارت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مجموعی طور پر کم سے کم درجہ حرارت 8.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تاہم گزشتہ رات جناح ٹرمینل پر درجہ حرارت 6 ڈگری تک گر گیا تھا، جو شہر کا سب سے کم ٹمپریچر تھا۔شہر کے دیگر علاقوں میں درجہ حرارت یوں ریکارڈ ہوا:
گلستان جوہر اور شاہراہ فیصل: 9 ڈگری,ماڑی پور: 10 ڈگری,بن قاسم: 10.5 ڈگری….محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ہے اور شمال مشرق سے ہوائیں 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ شہریوں کو مشورہ ہے کہ وہ سرد موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔