کراچی (28 جولائی 2025): محکمہ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے منگھوپیر کے علاقے میں پیش آئے فائرنگ کے تبادلے میں چینی شہریوں پر حملے میں ملوث 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جن میں ایک خودکش حملہ آور بھی شامل ہے ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مارے گئے افراد کچھ عرصہ قبل افغانستان سے داخل ہوئے تھے اور ان کے قبضے سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔
حملے کی تفتیش جاری ہے اور سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ مزید سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔