نئی دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (JNU) میں طلبہ کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امیت شاہ کے خلاف نعرے بازی کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، یونیورسٹی انتظامیہ نے اس واقعے پر دہلی پولیس کو خط لکھ کر ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی ہے۔ انتظامیہ کا موقف ہے کہ یہ نعرے “جمہوری اختلاف کے دائرے سے بالاتر” ہیں اور کیمپس کی ہم آہنگی اور یونیورسٹی کی سکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب جے این یو کے دو طلبہ رہنماؤں، عمر خالد اور شرجیل امام، کو 2020 کے دہلی فسادات کے بعد گرفتار کیے جانے کو 5 سال ہو چکے ہیں۔ دونوں رہنما بغیر مقدمہ چلائے قید ہیں اور ان کی ضمانت کی درخواستیں سپریم کورٹ نے مسترد کر دی ہیں۔
ماخذ: جیو نیوز اردو