عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری کو سراہتے ہوئے اس کا باقاعدہ اعتراف کر لیا ہے۔ آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان میں مالی سال 2025 کے دوران مالی کارکردگی مضبوط رہی ہے، جس کے نتیجے میں ملک نے جی ڈی پی کا 1.3 فیصد بنیادی مالیاتی سرپلس حاصل کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح قابو میں ہے اور 14 سال بعد پہلی مرتبہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جولی کوزیک نے یہ اعلان بھی کیا کہ آئی ایم ایف کا وفد 25 فروری سے پاکستان کا دورہ کرے گا۔ اس دورے کے دوران توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے تیسرے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے دوسرے جائزے پر بات چیت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ای ایف ایف کے تحت پاکستان کی پالیسیوں سے معیشت کو استحکام ملا ہے۔
ماخذ : جیو نیوز https://www.geonewsurdu.tv/latest/428215-