ہونڈا سی ڈی 70 کا تازہ ترین 2026 ماڈل ایٹلس ہونڈا کی جانب سے متعارف کرا دیا گیا ہے۔ کمپنی نے اس مقبول موٹر سائیکل کو نئی خصوصیات کے ساتھ پیش کیا ہے اور اس کی قیمت 159,900 روپے مقرر کی گئی ہے۔انجن: 4-اسٹروک OHC ایئر کولڈ انجن نصب ہے جو مضبوط اور قابل اعتماد کارکردگی دیتا ہے۔ٹرانسمیشن: 4-اسپیڈ کانسٹنٹ میش ٹرانسمیشن سے لیس ہے۔اسٹارٹنگ: کک سٹارٹ کے ذریعے اسے آسانی سے اسٹارٹ کیا جا سکتا ہے۔پیٹرول ٹینک: کل گنجائش 8.5 لیٹر ہے، جس میں 1 لیٹر ریزرو شامل ہے۔رنگ: یہ موٹر سائیکل بلیو، ریڈ اور بلیک رنگوں میں دستیاب ہے۔ٹائر: فرنٹ ٹائر کا سائز 2.25-17 اور بیک ٹائر 2.50-17 ہے، جو بہتر گرفت فراہم کرتے ہیں۔دیگر فیچرز: ملٹی پلیٹ ویٹ کلچ، بیک بون ٹائپ فریم اور 4 PR ٹائرز شامل ہیں۔
اسے اسٹائل، قابل اعتماد کارکردگی اور آسان ڈرائیونگ کا بہترین امتزاج قرار دیا جا رہا ہے جو قیمت کے اعتبار سے ایک پرکشش انتخاب ہے۔
ماخذ: سٹی 42