دریائے چناب کا بڑا ریلہ جھنگ میں داخل
دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلابی ریلے نے جھنگ کے کئی علاقے اپنی لپیٹ میں لے لیے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پانی تیزی سے دیہی علاقوں میں داخل ہوا ہے جس کے باعث کھڑی فصلوں اور درجنوں دیہات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ مقامی افراد نے بتایا کہ پانی گھروں تک داخل ہو چکا ہے اور روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے۔
انتظامیہ کی کارروائیاں اور ریلیف آپریشن
ضلعی حکومت نے فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ریسکیو ٹیموں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ جھنگ میں امدادی کیمپ قائم کیے گئے ہیں جہاں متاثرہ خاندانوں کو خوارک، پینے کا پانی اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہوا تو صورتحال مزید تشویشناک ہو سکتی ہے۔
حوالہ: ضلعی انتظامیہ جھنگ اور فلڈ کنٹرول سیل کی جاری کردہ رپورٹ