مسجد الحرام کے اطراف کبوتروں کو دانا ڈالنے پر 1 ہزار ریال جرمانہ

browse cricket leagues

  • پی ایس ایل
  • آئی پی ایل
  • بی پی ایل
  • بی پی ایل
  • سی پی ایل
  • ایل پی ایل

browse sports

  • کرکٹ
  • فٹ بال
  • ہاکی
  • ٹینس
  • ٹیبل ٹینس
  • سکواش
  • باکسنگ
  • والی بال
  • بیڈمنٹن

Browse Pakistan News

  • لاہور
  • کراچی
  • اسلام آباد
  • ملتان
  • فیصل آباد
  • راولپنڈی
  • گجرانوالہ
  • پشاور
  • حیدر آباد

مسجد الحرام کے اطراف کبوتروں کو دانا ڈالنے پر 1 ہزار ریال جرمانہ

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک): سعودی عرب کی حکومت نے مسجد الحرام اور اس کے اطراف کبوتروں کو دانا ڈالنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ایک ہزار ریال جرمانہ مقرر کر دیا ہے۔ مکہ کی میونسپلٹی کے مطابق یہ اقدام صفائی اور ماحولیاتی تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ حرم کے گردونواح میں گندگی اور بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

بلدیاتی حکام کے مطابق زائرین اکثر نیکی کی نیت سے کبوتروں کو خوراک دیتے ہیں، جس سے خوراک کے بچے ہوئے ذرات اور کچرا حرم کے اردگرد جمع ہو جاتا ہے۔ اس سے نہ صرف بدبو اور آلودگی پیدا ہوتی ہے بلکہ کبوتروں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ بھی ماحول کے توازن کو متاثر کرتا ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں اور زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ حرم کے اطراف صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں اور قوانین کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔ مکہ میونسپلٹی کے اہلکاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایسے افراد پر فوری کارروائی کریں جو کبوتروں کو دانا ڈالتے ہوئے پائے جائیں۔

تازہ ترین پوسٹ ....

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔