حماس نے جنگ بندی کے لیے 6 اہم مطالبات پیش کر دیے

browse cricket leagues

  • پی ایس ایل
  • آئی پی ایل
  • بی پی ایل
  • بی پی ایل
  • سی پی ایل
  • ایل پی ایل

browse sports

  • کرکٹ
  • فٹ بال
  • ہاکی
  • ٹینس
  • ٹیبل ٹینس
  • سکواش
  • باکسنگ
  • والی بال
  • بیڈمنٹن

Browse Pakistan News

  • لاہور
  • کراچی
  • اسلام آباد
  • ملتان
  • فیصل آباد
  • راولپنڈی
  • گجرانوالہ
  • پشاور
  • حیدر آباد

حماس نے جنگ بندی کے لیے 6 اہم مطالبات پیش کر دیے

غزہ (عالمی خبر ایجنسی): فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی کے حوالے سے چھ نکاتی مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک اسرائیل ان بنیادی شرائط کو تسلیم نہیں کرتا، حقیقی اور پائیدار جنگ بندی ممکن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق حماس نے جو مطالبات عالمی ثالثوں (قطر، مصر اور ترکی) کے ذریعے اقوام متحدہ اور امریکا کو بھیجے ہیں، ان میں سب سے پہلا اور اہم نکتہ اسرائیل کی مکمل فوجی انخلا ہے۔ حماس نے واضح کیا کہ اسرائیلی فوج کے غزہ سے نکلنے کے بغیر جنگ بندی صرف ایک وقتی وقفہ تصور کیا جائے گا۔

دوسرا مطالبہ تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی سے متعلق ہے، جس میں خواتین، بچوں اور سیاسی کارکنان کی فوری رہائی شامل ہے۔
تیسرا نکتہ غزہ کی مکمل ناکہ بندی ختم کرنے اور تمام بارڈر کراسنگز کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کھولنے کا ہے تاکہ ادویات، خوراک اور ایندھن کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

چوتھا مطالبہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں تعمیرِ نو پروگرام شروع کرنے کا ہے تاکہ تباہ شدہ گھروں، اسپتالوں اور اسکولوں کی بحالی ہو سکے۔
پانچواں نکتہ فلسطینی خودمختاری کے احترام اور مستقبل کے کسی بھی سیاسی معاہدے میں حماس کو فریق تسلیم کرنے سے متعلق ہے۔
چھٹا اور آخری مطالبہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں ملوث افسران کے خلاف بین الاقوامی تحقیقات شروع کرنے کا ہے۔

ذرائع کے مطابق مصر اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات کا نیا دور جلد متوقع ہے، جبکہ امریکا اور اقوام متحدہ نے حماس کے مطالبات پر غور کی یقین دہانی کرائی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی حکومت نے ابتدائی ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ “کچھ مطالبات ناقابلِ قبول ہیں”، تاہم بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے گئے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پیش رفت غزہ میں طویل المدتی امن عمل کی سمت ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتی ہے، بشرطیکہ فریقین لچک دکھائیں۔

تازہ ترین پوسٹ ....

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔