حج واجبات کی وصولی کا آغاز: عازمین سے پہلی قسط آج سے وصولی شروع

browse cricket leagues

  • پی ایس ایل
  • آئی پی ایل
  • بی پی ایل
  • بی پی ایل
  • سی پی ایل
  • ایل پی ایل

browse sports

  • کرکٹ
  • فٹ بال
  • ہاکی
  • ٹینس
  • ٹیبل ٹینس
  • سکواش
  • باکسنگ
  • والی بال
  • بیڈمنٹن

Browse Pakistan News

  • لاہور
  • کراچی
  • اسلام آباد
  • ملتان
  • فیصل آباد
  • راولپنڈی
  • گجرانوالہ
  • پشاور
  • حیدر آباد

حج واجبات کی وصولی کا آغاز: عازمین سے پہلی قسط آج سے وصولی شروع

اسلام‌آباد: وزارتِ مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم 2026 کے لیے عازمینِ حج سے واجبات کی وصولی کا باضابطہ آغاز آج (پیر 4 اگست 2025) سے ہو گیا ہے۔ پہلی قسط 4 تا 9 اگست تک نامزد بینکوں اور آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے ۔
سرکاری اسکیم کے تحت حج پیکج کا تخمینہ ساڑھے 11 سے ساڑھے 12 لاکھ روپے کے درمیان ہے، اور نشستیں “پہلے آئیے، پہلے پائیے” کی بنیاد پر دی جائیں گی۔ نشستیں دستیاب ہونے کی صورت میں 11 تا 16 اگست تک نئے عازمین بھی اپلائی کر سکیں گے ۔
وزارت نے واضح کیا کہ دوبارہ حج پر جانے اور عمر کی بالائی حد کی پابندی ختم کر دی گئی ہے، تاہم یکم مارچ 2014 کے بعد پیدا ہونے والے بچے درخواست کے اہل نہیں ہیں ۔ دوسری قسط یکم نومبر 2025 سے وصول کی جائے گی ۔
ذریعہ: Daily Jang، ARY News – 4 اگست 2025۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔