فیلڈ مارشل کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات

browse cricket leagues

  • پی ایس ایل
  • آئی پی ایل
  • بی پی ایل
  • بی پی ایل
  • سی پی ایل
  • ایل پی ایل

browse sports

  • کرکٹ
  • فٹ بال
  • ہاکی
  • ٹینس
  • ٹیبل ٹینس
  • سکواش
  • باکسنگ
  • والی بال
  • بیڈمنٹن

Browse Pakistan News

  • لاہور
  • کراچی
  • اسلام آباد
  • ملتان
  • فیصل آباد
  • راولپنڈی
  • گجرانوالہ
  • پشاور
  • حیدر آباد

فیلڈ مارشل کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات

فیلڈ مارشل کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان وائٹ ہاؤس میں تاریخی اور اہم ملاقات ہوئی۔ یہ ملاقات نہ صرف اوول آفس میں منعقد ہوئی بلکہ بعد ازاں کابینہ روم میں صدر ٹرمپ کی جانب سے خصوصی ظہرانہ بھی دیا گیا۔ اس اعلیٰ سطحی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون، علاقائی استحکام اور عالمی چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایک بااثر اور مؤثر شخصیت قرار دیتے ہوئے پاک-بھارت حالیہ سیزفائر میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔ انہوں نے فیلڈ مارشل کی قائدانہ صلاحیتوں اور عالمی منظرنامے کو سمجھنے کی حکمت عملی کی تعریف کی۔ فیلڈ مارشل نے بھی کشیدگی میں کمی کے لیے صدر ٹرمپ کے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستانی عوام کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں امریکی وفد کی قیادت صدر ٹرمپ نے کی جن کے ہمراہ سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو اور مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی نمائندہ سٹیو ویٹکوف بھی موجود تھے۔ پاکستانی وفد میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر بھی شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ صدر ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تجارتی معاہدوں پر آمادگی ظاہر کی۔ اس کے ساتھ ساتھ مائنز اینڈ منرلز، توانائی، مصنوعی ذہانت، کرپٹو کرنسی اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کے درمیان ایران-اسرائیل کشیدگی کے تناظر میں علاقائی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ صدر ٹرمپ نے اس موقع پر فیلڈ مارشل کی فیصلہ کن سوچ اور امن قائم رکھنے کی کوششوں کو سراہا۔

صدر ٹرمپ کو دورۂ پاکستان کی دعوت

ملاقات کے اختتام پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صدر ٹرمپ کو حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی۔ یہ ملاقات جو ابتدائی طور پر ایک گھنٹے کی طے تھی، دو گھنٹے تک جاری رہی، جس سے اس کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

یہ تاریخی ملاقات پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو ایک نئی جہت دینے کا باعث بنی ہے۔ دونوں ممالک نے امن، استحکام اور مشترکہ ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس ملاقات کو پاک-امریکہ تعلقات میں ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔