فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیائی وزیر دفاع کی ملاقات

browse cricket leagues

  • پی ایس ایل
  • آئی پی ایل
  • بی پی ایل
  • بی پی ایل
  • سی پی ایل
  • ایل پی ایل

browse sports

  • کرکٹ
  • فٹ بال
  • ہاکی
  • ٹینس
  • ٹیبل ٹینس
  • سکواش
  • باکسنگ
  • والی بال
  • بیڈمنٹن

Browse Pakistan News

  • لاہور
  • کراچی
  • اسلام آباد
  • ملتان
  • فیصل آباد
  • راولپنڈی
  • گجرانوالہ
  • پشاور
  • حیدر آباد

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیائی وزیر دفاع کی ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی جس میں خطے اور عالمی سطح پر بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کے مواقع پر بات چیت ہوئی۔ انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے اس موقع پر پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو تسلیم کیا، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انڈونیشیا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کے عزم کو دہرایا کہ وہ انڈونیشیا کے ساتھ مضبوط اور دیرپا دفاعی تعلقات قائم رکھے گا جو مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور اسٹریٹجک مفادات کے اشتراک پر مبنی ہوں گے۔ دونوں فریقین نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان ادارہ جاتی روابط مضبوط کرنے، تربیتی تعاون بڑھانے اور دفاعی صنعت میں شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔

ماخذ: جی این این ایچ ڈی ٹی وی اردو

تازہ ترین پوسٹ ....

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔