وینزویلا کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی مزید 4 ممالک پر حملے کی دھمکی

browse cricket leagues

  • پی ایس ایل
  • آئی پی ایل
  • بی پی ایل
  • بی پی ایل
  • سی پی ایل
  • ایل پی ایل

browse sports

  • کرکٹ
  • فٹ بال
  • ہاکی
  • ٹینس
  • ٹیبل ٹینس
  • سکواش
  • باکسنگ
  • والی بال
  • بیڈمنٹن

Browse Pakistan News

  • لاہور
  • کراچی
  • اسلام آباد
  • ملتان
  • فیصل آباد
  • راولپنڈی
  • گجرانوالہ
  • پشاور
  • حیدر آباد

وینزویلا کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی مزید 4 ممالک پر حملے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد لاطینی امریکا اور خطے کے دیگر ممالک کے خلاف انتہائی سخت بیانات دیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ “کولمبیا میں امریکی فوجی آپریشن اچھا خیال لگتا ہے۔” انہوں نے ملک کی صورتحال کو خراب قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ وہاں منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ جاری ہے، جسے “زیادہ دیر برداشت نہیں کیا جائے گا۔”

انہوں نے کیوبا کی حکومت کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ “کمزور ہو چکی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ وہ خود ہی گرنے کے قریب ہے۔” اطلاعات کے مطابق ان بیانات میں ایران کے خلاف بھی سخت لہجہ اپنایا گیا۔ٹرمپ کے ان بیانات اور وینزویلا پر کارروائی کے بعد عالمی سطح پر تشویش پھیل گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش کے ترجمان کے مطابق، اس اقدام نے “دنیا کے لیے خطرناک مثال قائم کی ہے” اور اس کے “خطے پر سنگین اثرات” مرتب ہو سکتے ہیں۔یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے بھی تحمل اور بین الاقوامی قانون کے احترام پر زور دیا، اور کہا کہ وینزویلا کے عوام کا تحفظ سب سے اہم ہے۔

ماخذ: اردو پوائنٹ

تازہ ترین پوسٹ ....

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔