کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں کیا گیا، جہاں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کارروائی کے دوران 3 سی ٹی ڈی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان دہشت گردوں کا تعلق کسی کالعدم تنظیم سے ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ماخذ : جیو نیوز https://www.geonewsurdu.tv/latest/428040-