علیمہ خان کا اعلان عمران خان سے ملاقات پابندی پر جیل کے باہر سورہ یٰسین ختم دعا

browse cricket leagues

  • پی ایس ایل
  • آئی پی ایل
  • بی پی ایل
  • بی پی ایل
  • سی پی ایل
  • ایل پی ایل

browse sports

  • کرکٹ
  • فٹ بال
  • ہاکی
  • ٹینس
  • ٹیبل ٹینس
  • سکواش
  • باکسنگ
  • والی بال
  • بیڈمنٹن

Browse Pakistan News

  • لاہور
  • کراچی
  • اسلام آباد
  • ملتان
  • فیصل آباد
  • راولپنڈی
  • گجرانوالہ
  • پشاور
  • حیدر آباد

علیمہ خان کا اعلان عمران خان سے ملاقات پابندی پر جیل کے باہر سورہ یٰسین ختم دعا

عمران خان کی بہن علیمہ خان نے سابق وزیراعظم سے ملاقاتوں پر پابندی کے خلاف ایک پرامن احتجاج کا طریقہ اختیار کیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ منگل، 6 جنوری 2026 کو دوپہر ایک بجے اڈیالہ جیل کے باہر سورہ یٰسین کی ختمِ دعا کا اہتمام کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس دعائیہ اجتماع کا مقصد نہ صرف عمران خان، بلکہ تمام شہدا، ناحق قید افراد اور ہر قسم کے ظلم کا سامنا کرنے والوں کے لیے خصوصی دعا کرنا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ ایک پرامن اور مذہبی نوعیت کی تقریب ہوگی اور انہوں نے تمام حامیوں اور ہمدردوں سے پرامن طریقے سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق، عمران خان سے اہل خانہ، پارٹی رہنماؤں اور وکلاء کی ملاقاتوں پر گزشتہ کچھ عرصے سے سخت پابندیاں عائد ہیں، جسے پارٹی کی طرف سے سیاسی انتقام اور عمران خان کو تنہا کرنے اور دباؤ میں لانے کی کوشش قرار دیا جاتی ہے۔

ماخذ: سٹی 42

تازہ ترین پوسٹ ....

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔