لین دین موبائل ایپ کے ذریعے ہوگا.جس کے ذریعے لین دین موبائل ایپ کے ذریعے ہوگا۔ ان بانڈز کی خریداری اور انعامی رقم کی ادائیگی موبائل ایپ کے ذریعے کی جائے گی، اور یہ رقم خریداری کے وقت استعمال ہونے والے لنک شدہ بینک اکاؤنٹ یا سی ڈی این ایس (قومی بچت ڈائریکٹوریٹ) کے بچت اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی۔
ان ڈیجیٹل بانڈز کی خصوصیت یہ ہوگی کہ ان پر انعامی رقم قابل ٹیکس ہوگی، تاہم اس پر زکوٰۃ لاگو نہیں ہو گی۔ اس نئے سسٹم کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ کاغذی بانڈز کی جگہ لے گا، جس سے پرنٹنگ اور لاجسٹکس کے اخراجات میں کمی آئے گی۔
مزید یہ کہ چونکہ یہ بانڈز خریدار کے نام پر رجسٹرڈ ہوتے ہیں، اس لیے چوری یا نقصان کا خطرہ کم ہو جائے گا۔ ڈیجیٹل پرائز بانڈز کا مقصد معیشت کو دستاویزی شکل دینا، شفافیت کو بڑھانا اور احتساب کو بہتر بنانا ہے۔ اس نظام سے خریداری اور فروخت کا عمل بھی مزید آسان اور مؤثر ہو جائے گا۔
وزارت خزانہ کے مطابق، ابتدائی طور پر 500 روپے، 1000 روپے، 5000 روپے اور 10000 روپے کے ڈیجیٹل پرائز بانڈز جاری کیے جائیں گے اور ان کی خریداری نیشنل سیونگز موبائل ایپ یا دیگر منظور شدہ چینلز کے ذریعے کی جا سکے گی۔
انعامات کی قرعہ اندازی سہ ماہی بنیاد پر کی جائے گی۔انعامی رقم ہر قسط کے مطابق وزارت خزانہ کے ذریعے طے کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، خریدار خریداری کے وقت کسی نامزد شخص کا تعین بھی کر سکتے ہیں جسے بعد میں تبدیل یا منسوخ کیاجا سکتا ہے۔
اگر کسی سرمایہ کار کی وفات ہو جائے تو ان کے قانونی ورثا کو بانڈ کی رقم منتقل کی جائے گی۔ یہ قدم نہ صرف سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرے گا بلکہ معیشت کے لیے بھی ایک مثبت تبدیلی ثابت ہوگا۔