ابوزبیر نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا اور کہا : آپ کیا فرماتے ہیں جب میں فرض نمازیں ادا کروں اور رمضان کے روزے رکھوں اور حلال کو حلال اور حرام کو حرام سمجھوں اور اس پر اضافہ نہ کروں تو کیا میں جنت میں داخل ہو جاؤں گا ؟ آپ نے فرمایا :’’ ہاں !‘‘ اس نے کہا اللہ کی قسم ! میں اس ( عمل ) پر کوئی اضافہ نہیں کروں گا ۔
Sahih Muslim 110
کتاب: ایمان کا بیان