پاکستان کی حکومت نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ میں تو شریک ہوگی لیکن 15 فروری 2026 کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ کا بائیکاٹ کرے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی طویل مشاورت کے بعد جاری سرکاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر یہ احتجاجی قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی خدشات کو مسترد کرتے ہوئے ان کی ٹیم کو ٹورنامنٹ سے خارج کر دیا تھا اور ان کی جگہ سکاٹ لینڈ کو شامل کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پیر کے روز سری لنکا روانہ ہو گی۔ اس فیصلے کے بعد اب یہ دیکھنا ہوگا کہ آئی سی سی اس یکطوریہ میچ بائیکاٹ پر کیا ردعمل ظاہر کرتی ہے اور ٹورنامنٹ کے شیڈول اور پوائنٹس پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت، بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ
تازہ ترین خبریں
browse cricket leagues
-
پی ایس ایل
-
آئی پی ایل
-
بی پی ایل
-
بی پی ایل
-
سی پی ایل
-
ایل پی ایل
browse sports
-
کرکٹ
-
فٹ بال
-
ہاکی
-
ٹینس
-
ٹیبل ٹینس
-
سکواش
-
باکسنگ
-
والی بال
-
بیڈمنٹن
Browse Pakistan News
-
لاہور
-
کراچی
-
اسلام آباد
-
ملتان
-
فیصل آباد
-
راولپنڈی
-
گجرانوالہ
-
پشاور
-
حیدر آباد
Browse International News
ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت، بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ
-
انیس الرحمن