غزہ بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کا متبادل بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، ٹرمپ

browse cricket leagues

  • پی ایس ایل
  • آئی پی ایل
  • بی پی ایل
  • بی پی ایل
  • سی پی ایل
  • ایل پی ایل

browse sports

  • کرکٹ
  • فٹ بال
  • ہاکی
  • ٹینس
  • ٹیبل ٹینس
  • سکواش
  • باکسنگ
  • والی بال
  • بیڈمنٹن

Browse Pakistan News

  • لاہور
  • کراچی
  • اسلام آباد
  • ملتان
  • فیصل آباد
  • راولپنڈی
  • گجرانوالہ
  • پشاور
  • حیدر آباد

غزہ بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کا متبادل بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر کہا ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کا متبادل بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرتے رہنا چاہیے۔ صدر ٹرمپ نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے جب کچھ عالمی رہنماؤں کی جانب سے یہ تشویش ظاہر کی جا رہی تھی کہ بورڈ آف پیس کا قیام اقوام متحدہ کے کردار کو کمزور کر سکتا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ برطانیہ اور فرانس کے رہنماؤں کے ساتھ ان کے تعلقات اچھے ہیں اور قیادت کے حوالے سے ہم آہنگی بھی موجود ہے تاہم انہوں نے بتایا کہ وہ پیرس میں ہونے والے جی سیون اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے چین کو بھی بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے اور چینی وزارت خارجہ نے اس دعوت کی تصدیق کی ہے تاہم چین نے ابھی تک اس پیشکش پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وینزویلا کے سابق صدر نکولس مادورو سے جیل میں ملاقات کرنے کی کوئی دلچسپی نہیں ہے جبکہ امریکا وینزویلا سے 50 ملین بیرل تیل حاصل کر چکا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران آٹھ طیارے گرائے گئے تھے اور اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ان سے کہا کہ آپ نے کروڑوں جانیں بچائیں۔ غزہ بورڈ آف پیس میں اب تک متحدہ عرب امارات اور بحرین نے شمولیت کی امریکی دعوت قبول کر لی ہے اور یو اے ای پہلا مسلم ملک بن گیا ہے جس نے باقاعدہ طور پر اس بورڈ میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ بورڈ آف پیس کی مستقل سربراہی خود صدر ٹرمپ کریں گے جبکہ رکن ممالک کی مدت تین سال ہوگی تاہم کوئی ملک ایک ارب ڈالر ادا کر کے مستقل رکنیت حاصل کر سکتا ہے۔ اس بورڈ کا مقصد غزہ میں جنگ بندی کے بعد تعمیر نو، سیاسی استحکام اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی جانب منتقلی کے عمل کی نگرانی کرنا ہے۔

حوالہ: ایکسپریس اردو

تازہ ترین پوسٹ ....

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔