گل پلازہ کا ایک اور حصہ گر گیا، ہلاکتیں 26 ہوگئیں، 83 لاپتا

browse cricket leagues

  • پی ایس ایل
  • آئی پی ایل
  • بی پی ایل
  • بی پی ایل
  • سی پی ایل
  • ایل پی ایل

browse sports

  • کرکٹ
  • فٹ بال
  • ہاکی
  • ٹینس
  • ٹیبل ٹینس
  • سکواش
  • باکسنگ
  • والی بال
  • بیڈمنٹن

Browse Pakistan News

  • لاہور
  • کراچی
  • اسلام آباد
  • ملتان
  • فیصل آباد
  • راولپنڈی
  • گجرانوالہ
  • پشاور
  • حیدر آباد

گل پلازہ کا ایک اور حصہ گر گیا، ہلاکتیں 26 ہوگئیں، 83 لاپتا

کراچی میں گل پلازہ کی ہولناک آتشزدگی کا المناک سلسلہ جاری ہے جہاں ریسکیو کارروائیوں کے دوران آج عمارت کا ایک اور متاثرہ حصہ زمین بوس ہو گیا ہے۔ واقعے میں اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے جبکہ 83 افراد لاپتہ ہیں۔ آگ کے شدید دھماکوں اور گرمی کے باعث عمارت کے پلرز ٹیڑھے ہو گئے تھے جس کے نتیجے میں آج اضافی حصہ گر گیا اور ساتھ والی عمارت بھی متاثر ہوئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے جلی ہوئی عمارت کے بیشتر حصوں میں داخل ہو کر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رکھا ہوا ہے اور ملبہ ہٹانے کا کام بھی تیز کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ساوتھ کے دفتر میں لاپتہ افراد کی فہرست آویزاں کر دی گئی ہے جس میں 12 نئے ناموں کے اضافے کے بعد اب کل تعداد 83 ہو گئی ہے، پولیس کے مطابق 29 افراد کے موبائل فون کی لوکیشن عمارت کے اطراف سے آرہی ہے۔ شناخت کے عمل میں تیزی لانے کے لیے سول اسپتال میں 20 لاشوں کے ڈی این اے نمونے لیے گئے ہیں اور 48 خاندانوں نے اپنے ڈی این اے سیمپل جمع کرا دیے ہیں، یہ نمونے سندھ فرانزک ڈی این اے لیبارٹری جامعہ کراچی بھیجے جا رہے ہیں جہاں اگلے تین دن تک کراس میچنگ کا عمل جاری رہے گا۔ ناقابل شناخت چھ لاشیں ایدھی سردخانے سہراب گوٹھ منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں جمع کیے گئے تمام ڈیٹا کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

ماخذ: جیو نیوز اردو

تازہ ترین پوسٹ ....

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔