پی ایس ایل 11 سلیکشن تبدیلیاں آکشن

browse cricket leagues

  • پی ایس ایل
  • آئی پی ایل
  • بی پی ایل
  • بی پی ایل
  • سی پی ایل
  • ایل پی ایل

browse sports

  • کرکٹ
  • فٹ بال
  • ہاکی
  • ٹینس
  • ٹیبل ٹینس
  • سکواش
  • باکسنگ
  • والی بال
  • بیڈمنٹن

Browse Pakistan News

  • لاہور
  • کراچی
  • اسلام آباد
  • ملتان
  • فیصل آباد
  • راولپنڈی
  • گجرانوالہ
  • پشاور
  • حیدر آباد

پی ایس ایل 11 سلیکشن تبدیلیاں آکشن

پاکستان سپر لیگ کے انتظامی ڈھانچے میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت ٹورنامنٹ کے گیارہویں ایڈیشن میں کھلاڑیوں کی سلیکشن ڈرافٹ کے بجائے آکشن کے ذریعے کی جائے گی۔ پی ایس ایل انتظامیہ کا ماننا ہے کہ آکشن سسٹم سے نہ صرف ٹیمیں زیادہ متوازن بنیں گی بلکہ کھلاڑیوں کو بھی زیادہ کمائی کا موقع ملے گا۔ نئے سیزن میں مینٹورز، برانڈ ایمبیسڈر اور رائٹ ٹو میچ جیسے قوانین کو ختم کر دیا گیا ہے جبکہ آکشن سے قبل ہر فرنچائز کو زیادہ سے زیادہ چار کھلاڑی ریٹین کرنے کی اجازت ہوگی مگر ہر کیٹیگری میں صرف ایک کھلاڑی کو ہی برقرار رکھا جا سکے گا۔ نئی شامل ہونے والی دونوں ٹیموں حیدرآباد اور سیالکوٹ کو آکشن سے قبل چار چار کھلاڑی منتخب کرنے کا خصوصی موقع دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ہر فرنچائز کو ایک بین الاقوامی کھلاڑی کو ڈائریکٹ سائن کرنے کی اجازت دی گئی ہے بشرطیکہ وہ کھلاڑی 2025 کے سیزن کا حصہ نہ رہا ہو۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا گیارہواں ایڈیشن چھبیس مارچ سے شروع ہوگا اور اس سیزن کے کچھ میچز پہلی بار فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں بھی کھیلے جائیں گے۔

ماخذ: جیو نیوز اردو

تازہ ترین پوسٹ ....

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔