ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریاں معطل، پی سی بی کا بنگلہ دیش کے فیصلے کی حمایت

browse cricket leagues

  • پی ایس ایل
  • آئی پی ایل
  • بی پی ایل
  • بی پی ایل
  • سی پی ایل
  • ایل پی ایل

browse sports

  • کرکٹ
  • فٹ بال
  • ہاکی
  • ٹینس
  • ٹیبل ٹینس
  • سکواش
  • باکسنگ
  • والی بال
  • بیڈمنٹن

Browse Pakistan News

  • لاہور
  • کراچی
  • اسلام آباد
  • ملتان
  • فیصل آباد
  • راولپنڈی
  • گجرانوالہ
  • پشاور
  • حیدر آباد

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریاں معطل، پی سی بی کا بنگلہ دیش کے فیصلے کی حمایت

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کی تمام تیاریاں معطل کر دی ہیں۔ یہ فیصلہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے اس موقف کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے بھارت میں منعقد ہونے والے اس عالمی ٹورنامنٹ میں سکیورٹی تحفظات کا حوالہ دیتے ہوئے شرکت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کے اس نقطہ نظر کو معقول اور درست قرار دیتے ہوئے ان کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بورڈ نے ٹیم مینجمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں بعد میں آگاہ کیا جائے گا اور ساتھ ہی ٹورنامنٹ میں ممکنہ عدم شرکت کی صورت میں ایک متبادل منصوبہ بندی بھی تیار کرنے کو کہا ہے۔ پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ اگر بنگلہ دیش کے سکیورٹی مسائل حل نہ ہوئے اور وہ ٹورنامنٹ میں شرکت سے انکار کرتے ہیں تو پاکستان بھی اپنی شرکت کے فیصلے پر دوبارہ غور کرے گا۔ اس اقدام سے عالمی کرکٹ میں صورتحال غیر یقینی ہو گئی ہے اور ٹورنامنٹ سے متعلق آئندہ مراحل کا انحصار بنگلہ دیش کے حتمی فیصلے پر ہوگا۔

ماخذ: جیو نیوز اردو

تازہ ترین پوسٹ ....

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔